جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ میرا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں ، متھیرا

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ میرا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں۔

شوبز اسٹار فریحہ الطاف کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اور بہت اسمارٹ ہے اور جوان بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ میرا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے۔ بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔ میرا بیٹا بہت اسمارٹ اور دراز قد ہے۔ بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محسن عباس حیدر کی موجودگی پر رابعہ انعم ندا یاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر چلی گئیں

متھیرا نے بتایا کہ میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم کردار ہے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں بیٹیوں کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے۔ اس چیز کو معاشرے میں رائج ہونا چاہیے کہ لڑکیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ میرے ساتھ جو ہوا اس کے بعد میری والدہ نے بہت ساتھ دیا اور ہر چیز میں رہنمائی کی۔