محسن عباس حیدر کی موجودگی پر رابعہ انعم ندا یاسر کا مارننگ شو چھوڑ کر چلی گئیں

ندا یاسر کے شو میں معروف میزبان اور ٹی وی اینکر رابعہ انعم محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔

معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں رابعہ انعم کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جبکہ فضا علی اور محسن عباس نے بھی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی ۔رابعہ انعم نے ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن سکتیں کیونکہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہے لیکن کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں۔

ندا یاسر کے شو میں معروف میزبان اور ٹی وی اینکر رابعہ انعم محسن عباس حیدر کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔ رابعہ انعم نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ شو میں فضا علی مہمان ہیں لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ محسن عباس بھی اس شو کا حصہ ہوں گے۔ اسی لیے میں کوئی ایسی مزید غلطی نہیں کرنا چاہتی جس سے گھریلو تشدد کو فروغ ملے۔

یہ بھی پڑھیے

بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو ضرور کروں گی ، کبریٰ خان

رابعہ انعم نے یہ کہتے ہوئے شو سے واک آؤٹ کیا اور معذرت کی کہ میں نے اپنے حصے کا چھوٹا سا کام کردیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میری اس کوشش سے میری چھوٹی بیٹی یا کوئی دوست گھریلو تشدد کا نشانہ نہ بنے۔