شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے دیشا پٹانی کی 6 ماہ کیلئے یادداشت چلی گئی

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم "بھارت” کی شوٹنگ کے دوران اُن کے سر پر چوٹ لگنے سے  6 ماہ کیلئے یادداشت چلی گئی تھی۔

بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دیشا پٹانی نے بتایا کہسلمان خان کی فلم "بھارت” کی شوٹنگ کے دوران اُن کے سر پر چوٹ لگنے سے  6 ماہ کیلئے یادداشت چلی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میری شوٹنگ نہ ہو تو میں خود کو جمناسٹکس مصروف رکھتی ہوں۔ جمناسٹ ہونے کیلئے آپ کو بہادر بننا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچنے میں مجھے بہت وقت لگا ہے۔جب آپ اپنی ہڈیاں اور اپنے گھٹنے تڑواتے ہیں تب ہی کسی مقام پر پہنچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو ضرور کروں گی ، کبریٰ خان

دیشا پٹانی نے بتایا کہ 2019 میں سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم "بھارت” میں ان کے کردار کی مناسبت سے وہ جماسٹکس شوٹنگ کرارہی تھیں۔ اسی دوران پیچھے کی جانب مڑنے کا کرتب دکھاتے ہوئے سر کے بل جاگریں۔ اس حادثے میں ان کے سر پر چوٹ آئی اور ان کی یاداشت چلی گئی تھی۔ یاداشت کی بحالی کو کو چھ ماہ کا عرصہ لگا اور کئی مہینے علاج جاری رہا۔