عالیہ بھٹ ماں بن گئیں ، گھر میں بیٹی کی آمد

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ماں بن گئی ہیں اور ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ماں بن گئی ہیں اور ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ عالیہ بھٹ اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ صبح کے وقت ممبئی کے ایک نجی اسپتال گئیں جہاں انہوں نے بیٹی کو جنم دیا۔

انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے ایک پوسٹ کے ذریعے عالیہ بھٹ نے مداحوں کو خوشخبری دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

عالیہ بھٹ نے لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خبر ہے۔ ان کی بیٹی ان کے پاس آگئی ہے۔ ہم والدین بن کر باضابطہ طور پر محبت سے بھر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت فلم کی شوٹنگ لوکیشن کا جائزہ لیتے ہوئے دریا میں گر گئیں