فلم ’ بھول بھلیاں 2 ‘ کی کامیابی کے بعد کارتک آرین نے اپنی فیس 40 کروڑ روپے کردی

بالی ووڈ فلم بھول بھلیاں 2 صرف 10 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے جس کے بعد کارتک آرین نے اپنی فیس 40 کروڑ روپے کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی فلم بھول بھلیاں 2 صرف 10 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے جس کے بعد اداکار نے اپنی فیس 35 سے 40 کروڑ روپے کردی ہے۔ فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار کارتک آرین نے اپنے معاوضے میں 15 سے 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کارتک آرین اس وقت ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 سے 20 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ لیکن فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 35 سے 40 کروڑ روپے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کے ملیالم گلوکار ایڈاوا بشیر کی لائیو کنسرٹ کے دوران موت ، ویڈیو سامنے آگئی