بھارت کے ملیالم گلوکار ایڈاوا بشیر کی لائیو کنسرٹ کے دوران موت ، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے ملیالم گلوکار ایڈاوا بشیر کی لائیو کنسرٹ کے دوران موت ہوگئی۔

بھارت کے ملیالم گلوکار ایڈاوا بشیر کی لائیو کنسرٹ کے دوران موت ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 78 سالہ ایڈاوا بشیر ریاست کیرالہ کے بلیو ڈائمنڈ آرکسٹرا ٹروپ کی گولڈن کے جوبلی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

انہوں نے پروگرام میں یسوداس کا گانا ’مانا ہو تم بہت خوبصورت‘ گایا اور گانا ختم ہوتے ہی وہ بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑے۔ ایڈاوا بشیر کو فوری طور پر چیرتھلا کے ایک نجی اسپتال میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے

سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا علاج شروع کروادیا