سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا علاج شروع کروادیا

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کا علاج شروع کروادیا ہے۔
بھارت میں گزشتہ کچھ دنوں سے چار ہاتھ اور پیروں والی ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سونو سود چار ہاتھوں اور پیروں والی بچی کی مدد کیلئے سامنے آگئے اور اس کا علاج شروع کروادیا۔
سونو سود نے بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ بچی کی سرجری شروع ہوچکی ہےا ور اب بس دعاؤں کی ضرورت ہے۔
टेन्शन मत लीजिए इलाज शुरू करवा दिया है। बस दुआ करिएगा। https://t.co/gndrRhuNQJ pic.twitter.com/YoCTRoqoir
— sonu sood (@SonuSood) May 28, 2022
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سونو سود اس وقت میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے مختلف شہروں میں پھنس جانے والے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے انتظامات کا بیڑا اٹھایا تھا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کورونا کی وبا میں پوری طرح متحرک رہے اور لوگوں کی مدد کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے
مداح نے اپنے خون سے سونو سود کی تصویر بنادی