صبا قمر کی مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ صبا قمر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ اسکرین پر سیاسی شخصیت کے بارے میں بھی فلمیں بننی چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسکرین پر مریم نواز کا کردار ادا کریں کیونکہ وہ اسے اچھے سے نبھا کر سکتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سیاسی شخصیات کی زندگی سے متعلق جاننا چاہتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی زندگی ہم سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ لوگ عوام کے درمیان مختلف ہوتے ہیں اور گھروں میں مختلف ہوتے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی زندگی بھی اداکاروں کی زندگی سے مختلف نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سنی لیون کے مداحوں کو گوشت پر 10 فیصد رعایت