میں نے پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ لیپو سکشن کروائی، متھیرا

معروف ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ ’لیپو سکشن‘ کروائی تھی۔

متھیرا اپنی بہن روز کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، بلکہ ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا۔

روز نے بھی کہا کہ ان کی بہن متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، البتہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ کروایا ہے۔ متھیرا نے واضح کیا کہ ’لیپو سکشن‘ جسم کے مختلف حصوں سے چربی کو نکلوانے کو کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شادی کو بچانے کیلئے تشدد اور تضحیک برداشت کی، متھیرا

کافی عرصے سے متھیرا پر پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر اعضا کی سرجری کروا رکھی ہے۔ حالانکہ وہ ماضی میں بھی پلاسٹک سرجری جیسے الزامات کو مسترد کر چکی ہیں۔