شاہد کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، 25 ٹانکے لگے

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں جن کے 25 ٹانکے لگے ہیں۔

اپنے زخمی ہونے کی ویڈیو شاہد کپور نے انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔ شاہد کپور اسپورٹس فلم ’جرسی‘ کی شوٹنگ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور  انہیں ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکے آئے۔

شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر شاہد کپور نے پیشہ ور کرکٹر کی طرح بلے بازی کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش نے انہیں زخمی کردیا۔ فلم سیٹ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟