نیلم منیر نے بھارتی فلم سائن کرلی

نامور پاکستانی فلم اسٹار نیلم منیر نے بھارتی انڈسٹری کی فلم سائن کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم منیر نے بھارتی انڈسٹری کی پنجابی کامیڈین فلم سائن کرلی ہے جس کا نام فی الحال خفیہ رکھا جائے گا۔

پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی اس مشترکہ فلم کی عکس بندی برطانیہ میں ہوگی۔ فلم میں نیلم منیر سمیت پاکستانی اداکار احمد علی بٹ بھی کام کر یں گے جبکہ فلم انڈین کاسٹ کیلئے فنکاروں کے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ تمام فنکاروں کے نام فائنل ہونے کے بعد فلم کے نام کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی ایشیا کی ساتویں مشہور ترین شخصیت بن گئیں