عالیہ بھٹ کے خلاف کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے گھر ہونے والی ایک پارٹی میں عالیہ بھٹ نے شرکت کی جس میں شامل چار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کورونا مثبت آنے والوں میں کرینہ کپور، سیما خان، امرتا اروڑا اور مہیپ کپور شامل ہیں۔ ان چار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پارٹی کے شرکا کو گھر میں 14 دن کے قرنطینہ کے احکامات دیئے گئے تھے۔

عالیہ بھٹ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آنے پر وہ اپنی نئی فلم ’برہماسترا‘ کے موشن ٹریلر کی لانچ کیلئے خصوصی طیارے سے دلی چلی گئیں اور 14 روز کے قرنطینہ کے احکامات کو نظر انداز کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور اور امرتا اروڑا کورونا وائرس میں مبتلا

جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر بی ایم سی کی جانب سے عالیہ بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔