جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں اور ڈسپلے پکچر (ڈی پی) بھی ہٹا دی۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے جان ابراہم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو۔

جان ابراہم کے انسٹاگرام پر 97 لاکھ فالوورز ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں جبکہ اپنے اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) بھی ہٹا دی۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ جان ابراہم کا انسٹاگرام ہیک ہوگیا ہو لیکن بعد میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ اداکار نے ایسا خود کیا ہے۔

جان ابراہم نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے پوسٹیں کیوں ڈیلیٹ کیں۔ تاہم اُن کے اکاؤنٹ سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کے مداح پریشان اور سوالات پوچھتے ہوئے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور اور امرتا اروڑا کورونا وائرس میں مبتلا