معروف گلوکار امانت علی کے والد استاد نزاکت علی انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف گلوکار امانت علی کے والد اور موسیقار استاد نزاکت علی خان انتقال کرگئے ہیں۔

والد استاد نزاکت علی کے انتقال کی خبر گزشتہ روز انسٹاگرام پر امانت علی کے اکاؤنٹ سے دی گئی جبکہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی امام بارگاہ قصرِ سکینہ میں ادا کی گئی۔

امانت علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ میرے مرحوم والد کا قل شریف 6 دسمبر کی دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے طارق آباد، محمود آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے

واضح رہے کہ استاد نزاکت علی خان نے آدھی صدی سے زیادہ اپنے بھائی سلامت علی کے ساتھ موسیقی کی۔