پاکستانی اسٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی نازیبا ویڈیوز لیک کردی گئیں

پاکستانی اسٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے ریکارڈ کی گئی نازیبا ویڈیوز لیک کردی گئیں۔

نجی ٹی وی ’24 نیوز‘ کے مطابق جن پاکستانی اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئی ہیں ان میں مہک نور، زارا خان اور ریشم شامل ہیں۔ اداکاراؤں کی لیگ گئی نازیبا ویڈیوز خفیہ کیمروں کی مدد سے میک اپ روم میں بنائی گئی ہیں۔ خفیہ کیمرے شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں شیشے کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔

متاثرہ اداکاراؤں نے قانونی کارروائی کیلئے وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل میں درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علیزے شاہ کی خوبصورتی کا راز جانیے

دوسری جانب شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے ان ویڈیوز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی ملازم نے نہیں بنائیں، ویڈیوز بنانے والے کو تلاش کیا جارہا ہے۔