عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی

عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

مزار انتظامیہ کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے کامیڈی کنگ عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد مزار کے داخلی راستے سے متصل قبرستان میں تدفین کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

تدفین کے متوقع مقام کا تعین اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ عمر شریف کی متوقع قبر کے قریب ہی بانی پاکستان قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ شیریں جناح کی قبر بھی واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

عمر شریف کی میت قطر ایئر ویز کے ذریعے نیورمبرگ کے قریب واقع شہر میونخ سے براستہ دوحہ کراچی پہنچائی جائے گی۔