عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں مقبول ہوگیا۔

گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اس میں جلو ہ گرہ ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ اد ا کیا۔

عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا جسے اب تک 6 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ جبکہ یہ گانا یوٹیوب پر چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان اکثر جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے۔