فحش فلمیں بنانے کا کیس: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ضمانت مل گئی

فحش فلمیں بنانے کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ضمانت مل گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے حال ہی میں شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے شلپا شیٹی کے شوہر کو 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی ان پر مقامی پولیس کو بتائے بغیر شہر چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ بھارتی روپے