بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ بھارتی روپے

بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس کی گیارہویں سیزن سے میزبانی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک بار پھر بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کیلئے معاوضہ دگنا کردیا ہے۔ اب وہ بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کیلئے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 15 اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔ سلمان خان بگ باس کے ہر سیزن کے ساتھ اپنے معاوضے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔ اُن کا یہ مطالبہ شو انتظامیہ بھی بخوشی پورا کرتی ہے۔

سلمان خان رئیلیٹی شو کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان رہے ہیں۔ گزشتہ برس بگ باس 14 کے آغاز سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان نے بگ باس سیزن 4 سے 6 تک فی قسط ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔ سیزن 7 کے لیے ان کی فیس دگنی ہوگئی تھی اور انہوں نے شو کی فی قسط کا معاوضہ 5 کروڑ روپے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ کی دوسری فلم سائن کرلی

بگ باس سیزن 13 میں انہوں نے فی ہفتہ 13 کروڑ روپے لیے تھے۔ اور اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کیلئے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ بھارتی روپے وصول کریں گے۔ یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ہفتے میں دو دن بگ باس شو کی میزبانی کرتے ہیں۔