یورپی یونین نے کرپٹو ریگولیشن بل کی منظوری دے دی

یورپی یونین نے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیشن بل کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین میں گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیشن بل کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے نافذ ہونے کے بعد کرپٹو مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

بل میں کئی شعبوں پر توجہ دی گئی ہے جن میں منی لانڈرنگ کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، کرپٹو کمپنیوں کا احتساب، صنعت کے ماحولیاتی اثرات، اور سٹیبل کوائنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید لیے

بل میں کرپٹو کرنسی سکیورٹی پر بھی بحث کی گئی ہے۔ میکا کے تحت کرپٹو کرنسی کو چارزمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کرپٹو اثاثے، یوٹیلیٹی ٹوکن، اثاثوں سے متعلق ٹوکنز اور الیکٹرک منی ٹوکن شامل ہیں۔