پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی سے متعلق سمری بھجوائی گئی تھی۔ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سمیت ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔

اسحاق ڈار کے مطابق سمری کے معاملے پر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان کا سخت درعمل ، بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

مقامی میڈیا کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ۔