اقوام متحدہ نے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے عالمی اقتصادی صورتحال پر جاری اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً بہتری کے راستے پر گامزن رہی۔ پاکستان کی معیشت 2021 میں 4.5 فیصد کی شرح سے بہتر ہوئی ہے جبکہ 2022 میں جی ڈی پی میں 3.9 فیصد اضافہ رہنے کی توقع ہے۔ معیشت میں نجی طلب، بیرون ملک سے ریکارڈ ترسیلات اور مالی مدد سے بہتری رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کےدوسرے حصے میں مہنگائی کے باعث پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کیا۔ بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شرح سود میں اضافے کی دوسری وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں لوگوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی کی موجودگی کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک کی قرض معطلی سے پاکستان جیسے ممالک کو مناسب ریلیف نہیں ملا۔ قرض کی ادائیگی میں پاکستان کو 20 فیصد سے کم ریلیف ملا۔ 20 فیصد سے کم ریلیف جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔ پاکستانی معیشت کیلئے ریونیو بحالی اور کثیرالجہتی مدد کی ضرورت ہے۔