بینک الفلاح نے اپنے کسٹمرز کو کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن سے روک دیا

پاکستانی بینک الفلاح نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کیلئے رقم کی ٹرانزیکشن کے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔

ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس کے بینکنگ چینلز کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت نہ کریں۔

اس انتباہ میں بینک کی جانب سے کسٹمرز کو بتایا جا رہا ہے کہ ہر طرح کے ورچوئل اثاثے یا کرپٹو کرنسیاں غیرقانونی ہیں۔ لہٰذا بینک الفلاح کے کسٹمرز کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کیلئے ان کے بینکنگ چینلز سے ٹرانزیکشن نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی کا کاروبار پر ایک ہزار 64 بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز منجمد

بینک الفلاح کی جانب سے یہ اقدام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی اس رپورٹ کے ایک دن بعد اٹھایا گیا ہے جس میں مرکزی بینک نے عدالت کو بتایا ہے کہ کرپٹو کرنسی غیرقانونی ہے اور پاکستانی شہری ان کی تجارت نہیں کر سکتے۔