سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اگلے 10 دن تک بند رہیں گے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اگلے 10 دن تک بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بروز ہفتے کی صبح 8 بجے سے سی این جی بند ہوگی۔ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اگلے 10 دن بند رہیں گے اور گیس 25 اکتوبر رات 8 بجے دستیاب ہوگی۔

ایل این جی کے نرخوں میں اضافے کے باعث اس وقت پہلے ہی سی این جی کی قیمت 180 تا 185 روپے کلو کی سطح پر پہنچ چکی ہے اور سی این جی کی بندش کے باعث نہ صرف ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ اسٹیشنز مالکان اور سی این جی کٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی