12 ربیع الاول کے موقع پر پی آئی اے کے کرایوں میں 12 فیصد کمی

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 12 ربیع الاول کے موقع پر فضائی کرایوں میں 12 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں 12 ربیع الاول کے موقع پر کرایوں میں 12 فیصد کمی کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے احکامات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اندرون ملک سفر کرنے والے افراد 14 سے 19 اکتوبر کے دوران کرایوں میں بارہ فیصد کمی سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ عید میلاد النبی ﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سروس ڈاؤن، بانی فیس بک مارک زکر برگ کو ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان