سروس ڈاؤن، بانی فیس بک مارک زکر برگ کو ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث کمپنی کے مالک مارک زکر برگ کو تقریباً ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔

فوربز میگزین کے مطابق پیر کے روز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بند ہونے کے باعث مارک زکر برگ کو اب تک 6 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلے گئے ہیں۔

اس نقصان کے بعد مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 116 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص سے ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

دوسری جانب شیئرز مارکیٹ میں بھی فیس بک کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ اب تک اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئرز کی قدر 5.41 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔ بریک ڈاؤن کے بعد سے فیس بک کے ایک شیئر کی قیمت میں 18.67 ڈالرز کی کمی آئی ہے اور یہ 324.45 ڈالرز کا رہ گیا ہے۔