یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول 5 روپے 25 پیسے، جبکہ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

موجودہ حکومت نے تین سال میں کتنا قرض لیا؟

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے، جبکہ ڈیزل پر پانچ روپے 14 پیسے ہے۔