13 سے 16 ستمبر تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی( ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر تا جمعرات یعنی 13 سے 16 ستمبر تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر فلوٹنگ سٹوریج ری گیس فکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کی تبدیلی کے باعث 13 سے 16 ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 150 سے 75 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی۔ کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوگا۔

گیس صارفین کی طلب پوری کرنے کیلئے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو تیرہ ستمبر بروز پیر سے سولہ ستمبر بروز جمعرات یعنی چار روز تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی رات 12 بجے سے منقطع رہے گی اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 17 ستمبر بروز جمعے کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں سبزیوں کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت