کراچی میں سبزیوں کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ میں فروخت

کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں مقرر کچھ کی گئی ہیں لیکن بازار اور منڈی میں مقرر کردہ قیمت سے زیادہ میں فروخت جاری ہے۔

کراچی میں سبزیوں کی مقرر کردہ قیمتیں کچھ اور ہیں لیکن سبزی منڈی اور عام بازار مقرر کردہ قیمت سے زیادہ میں فروخت جارہی ہے۔ منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 40 روپے فی کلو اور عام بازار میں 120 روپے فی کلو ہے۔ جبکہ کمشنر کراچی کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق عام بازار میں 43 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔

منڈی میں گاجر کی قیمت 80 روپے اور عام بازار میں 120 روپے فی کلو ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق عام بازار میں قیمت 83 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔ منڈی میں دھنیے کی گڈی 7 روپے جبکہ عام بازار میں 20 روپے کی ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق عام بازار میں قیمت 9 رپیہ ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

موجودہ حکومت نے تین سال میں کتنا قرض لیا؟

منڈی میں پودینے کی گڈی 4 روپے اور عام بازار میں 20 روپے کی ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق 6 روپے کی ہونی چاہیے۔ منڈی میں پیاز کی قیمت 33 روپے اور عام بازار میں 50 روپے فی کلو ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق عام بازار میں قیمت 36 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔

منڈی میں بھنڈی کی قیمت 90 روپے فی کلو اور عام بازار میں قیمت 160 ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق عام بازار میں قیمت 93 رپیہ ہونی چاہیے۔ اسی طرح منڈی میں ادرک کی قیمت 260 روپے فی کلو اور عام بازار میں قیمت 400 روپے ہے، جبکہ کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق عام بازار میں قیمت 263 روپے فی کلو ہونی چاہیے۔