پاکستان نے اپنی درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے

تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے اپنی درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک نے اپنی درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان نے اس سال 12 ملین موبائل فونز تیار کیے ہیں جبکہ درآمدات 8 ملین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 تک پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات 17.2 ملین تھیں۔ موجود ہ حکومت نے 2020 میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بنائی جس سے موبائل فون کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طلبہ کو بلاسود قرضے دینے کیلئے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری