طلبہ کو بلاسود قرضے دینے کیلئے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ کیلئے بلا سود قرضوں (اسٹوڈنٹ لون اسکیم) کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک بلا سود قرضوں کی منظوری سے متعلق ایک اعلامیے میں کہا کہ ایپکس کمیٹی نے اسٹوڈنٹ لون اسکیم کی منظوری دی ہے۔ ایپکس کمیٹی میں اسٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن سمیت پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر اس اسکیم کے تحت 82.6 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ملک بھر کے سرکاری جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلبہ بلاسود قرضے کو فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ قرضے مستحق طلبہ کو 10 سال سے زیادہ مدت کیلئے دیئے جارہے ہیں۔